مضبوط معیشت اور سیاسی استحکام کا چولی دامن کا ساتھ ہے: عمر سرفراز چیمہ 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مشیر داخلہ و اطلاات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی ترقی میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کا ہمیشہ تعاون حاصل رہا ہے۔ مضبوط معیشت اور سیاسی استحکام کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ملکی ترقی اور صنعتوں کے فروغ کو مقدم رکھا ہے۔ وفاق کی نامساجد معاشی پالیسیوں کے باعث ترسیلات زر جی ڈی پی اور برآمدات میں ریکارڈ کمی ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر پڑھے لکھے اور ہنرمند قیدیوں کو رہائی کے بعد روزگار کی فراہمی کو آسان بنانے کیلئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور محکمہ جیل خانہ جات کے نمائندگان پر مشتمل سٹینڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایل سی سی آئی کے ممبران کی جانب سے نادرا قیدیوں کے جرمانوں کی ادائیگیوں کا بھی اعلان کیا گیا۔ عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا ہمارا عزم ہے کہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کوئی نادار قید میں نہ رہے۔
عمر سرفراز چیمہ

ای پیپر دی نیشن