سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کےلئے 26.5ملین پاﺅنڈ کی امداد فراہم کی ،کرسچن ٹرنر 

Dec 14, 2022


اسلام آباد(این این آئی)برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہاہے کہ برطانیہ سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلئے پاکستان کی مدد کر رہا ہے، سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کےلئے 26.5ملین پانڈز کی امداد فراہم کی گئی۔برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ برطانیہ سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی کےلئے پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔کرسچن ٹرنر نے کہاکہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کےلئے 26.5ملین پانڈز کی امداد فراہم کی گئی، امداد کا مقصد موسمیاتی سرمایہ کاری تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ امداد سے پاکستان مشکل حالات سے جلد از جلد نکل سکے گا۔
برطانوی ہائی کمشنر

مزیدخبریں