ہڑپہ‘ 5 سالہ بچہ‘ چناب نگر میں نوجوان  ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق


چناب نگر/ ساہیوال/چنیوٹ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) ساہیوال کے قریب 5 سالہ بچہ‘ چناب نگر میں نوجوان ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہو گئے۔ ہڑپہ ٹول پلازہ کے قریب کچی آبادی کا رہائشی 5 سالہ ارسلان ریلوے لائن کراس کر رہا تھا کہ اس دوران کراچی سے لاہور جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس آگئی جس کے نیچے آکر ارسلان جاں بحق ہو گیا۔ چناب نگر روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب ایمبیسی موڑ پر قائم ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے سرگودھا سے کراچی جانے والی ٹرین کی زد میں آ کر کار بری طرح تباہ ہو گئی اور نوجوان شمائل جاں بحق ہو گیا۔
ٹرین حادثے

ای پیپر دی نیشن