پمز پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کا رسک الاؤنس بحالی کامطالبہ

Dec 14, 2022


اسلام آباد(خبرنگار) پمز پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے ہنگامی ٹیلی کانفرنس اجلاس میں رسک الاؤنس بحالی کامطالبہ کردیا گیاپمز پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر چودھری انس جنرل سیکرٹری سعیداللہ جان مروت سنیئر نائب صدر ملک زیشان نائب صدر چودھری عامر اور سنیئر وائس چیئر مین و قائم مقام چیئر مین چودھری لطیف اور مرکزی سیکریٹری جنرل آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن محمد ارشد خان نے بھی اجلاس میںشرکت کی۔ محمد ارشد خان نے واضح کیا کہ ہیلتھ رسک الانس ہسپتال میں کام کرنے والے ہر ملازم کا حق ہے ۔ ہیلتھ ملازمین سے مزید زیادتی اب برداشت نہیں کی جائیگی اور عنقریب فیڈرل ہیلتھ الائنس اسلام آباد کے پلیٹ فارم سے تمام ہسپتالوں کے ہیلتھ ورکرز اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد کا آغاز کرینگے اور ہیلتھ رسک الانس کے اصل حالت میں جاری ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

مزیدخبریں