لاہور ( سپورٹس رپورٹر) 2022ء کے فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کی تاریخی دوڑ نے نہ صرف مراکش کے لوگوں کو خوشی میں مبتلا کر دیا بلکہ پوری دنیا کے فٹ بال شائقین نے حیران کن کارکردگی کا جشن منایا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جاری میگا ایونٹ میں شمالی افریقی ملک کی یادگار دوڑ کی پیشنگوئی تقریباً 16 سال قبل 'ویک اپ مراکش' نامی مراکشی فلم میں کی گئی تھی، جس نے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرتے ہوئے مراکش کے کھلاڑیوں اور شائقین کے جذبات کی صحیح عکاسی کی تھی۔ دل کو چھونے والی فلم میں مراکش کے موجودہ ہیڈ کوچ ولید ریگرگوئی کو دکھایا گیا تھا۔
اور اسے تانگیر میں نیشنل فلم فیسٹیول اور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دکھایا گیا تھا۔ویک اپ مراکش‘ فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کی جاری کارکردگی کیساتھ خوفناک مماثلتوں پر مشتمل ہے۔ یہ ملک بھر میں ہونے والی اجتماعی تقریبات کی فوٹیج دکھاتا ہے جسے حالیہ دنوں میں جاری تقریبات کیلئے غلط سمجھا جا سکتا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں مراکش کی یادگار پرفارمنس کی پیشنگوئی 2006ء میں فلم میں کی جاچکی
Dec 14, 2022