ڈالر 5 پیسے مہنگا، سونا تولہ 850 روپے سستا، سٹاک مارکیٹ مثبت 


کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بنک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 5 پیسے اضافے کے بعد 224 روپے 70 پیسے ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بہا¶ 234 روپے پر برقرار ہے۔ ایک تولہ سونے کا بہا¶ ایک لاکھ 68 ہزار 800 ہو گیا۔ 10 گرام سونے کا بہا¶ 729 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 44 ہزار 719 روپے ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھا¶ سات ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 787 ڈالر فی اونس ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا گزشتہ روز مثبت دن رہا۔ کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 264 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 173 پوائنٹس اضافے سے 41714 پر بند ہوا۔ حصص بازار میں 14 کروڑ 48 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 3.75 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 25 ارب روپے بڑھ کر 6636 ارب روپے ہو گئی۔
ڈالر سونا 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...