فضائی آلودگی ایک خاموش قاتل ہے،صدر فلاحی تنظیم عمران نور


رآباد( بیورو رپورٹ) فضائی آلودگی ایک خاموش قاتل ہے جو بلاتفریق سب کی زندگیاں خاموشی سے نگل رہی ہے اور بااختیار طبقات خاموش قاتل سے خود سمیت عوام کو بھی محفوظ رکھنے کے لیے عملی اقدامات نہیں اُٹھا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار غیر سرکاری سماجی و فلاحی تنظیم جاگو جگاؤ (رجسٹرڈ) کے صدر عمران نور و اراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔عالمی محکمہ صحت کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق فضائی آلودگی سے36 فیصد افراد پھیپڑوں کے کینسر،34 فیصد افراد دماغی جھٹکوں و27 فیصد افراد دل کے امراض میں مبتلا ہو کر موت کا شکار بن رہے ہیں جب کہ ماہرین ماحولیات کی جانب سے بھی جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 70 لاکھ افراد اور پاکستان میں 1 لاکھ 28 ہزار افراد لقمہ اُجل بن رہے ہیں۔ اندرونِ حیدرآباد سمیت اس کے مضافات میں قائم مختلف چھوٹی بڑی صنعتوں و ٹرانسپورٹ کے دھویں، کچرا جلانے،کوئلے کے استعمال،روزانہ کی بنیادوں پر صفائی نہ ہونے، تباہ شدہ سڑکوں و دیگر وجوہات کی بناء پر شہر سارا سال جس بری طرح آلودگی کا شکار رہتا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن