پاکستان صحافیوں کیلئے خطرناک ملک بنتا جارہا ہے ، صدر پریس کلب خیرپور

Dec 14, 2022


خیرپور(نامہ نگار)یونین آف جرنلسٹس کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر پریس کلب خیرپور خان محمدخان, پی ایف یو جے رہنما صوفی اسحاق سومرو نے خصوصی شرکت کی ،اجلاس سے صدر کے یو جے سید اکبر عباس زیدی،سیکرٹری شجاعت صدیقی, خان محمد خان اور صوفی اسحاق سومرو ودیگر نے اپنے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کے سینئر صحافی و پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم کو پرائیویٹ نمبر سے جان لیوا دھمکی دینے والے عمل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان صحافیوں کے لیے خطرناک ملک بنتا جارہا ہے حساس اداروں کی خاموشی بھی سوالیہ نشان بنتا جارہا ہے انہوں نے پاک فوج کے سپریم کمانڈر,ڈی جی آئی ایس.آئی, صدر پاکستان اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے رانا محمد عظیم سمیت ملک بھر کے صحافیوں اور اس کے خاندان کو جانی مالی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں