لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں نے 10 افراد کو زخمی کر دیا جن میں 10 سالہ فتاح، 11 سالہ مومل، 55- سالہ غلام محمد اور دیگر شامل ہیں جنہیں ورثاء کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا ہسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم اینٹی ربیز ویکسین سینٹر منتقل کردیا گیا جہاں تمام زخمیوں کو ویکسین اور ضروری علاج فراہم کرنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا، اس حوالے سے اینٹی ریبیز ویکسین سنٹر کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متاثر ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں جن کے لواحقین نے انہیں زخمی حالت میں ویکسین سنٹر لے کر آئے، جہاں تمام زخمیوں کو ویکسین اور ضروری علاج فراہم کرنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔
لاڑکانہ میں سگ گزیدگی کے واقعات ،10 افراد زخمی
Dec 14, 2022