سودی نظام کیخلاف حکومتی اپیلوں کی واپسی ڈھونگ ہے، صاحبزادہ حامد رضا 

Dec 14, 2022



لاہور (خصوصی نامہ نگار) متحدہ علماء  بورڈ پنجاب اور سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سودی نظام کے خلاف حکومتی اپیلوں کی واپسی محض ڈھونگ ہے۔سودی نظام اللہ اور رسول ؐسے جنگ کے مترادف ہے۔حکومت پاکستان فوری طور پر سودی کاروبار بند کرے اورجید علما کرام کا بورڈ بٹھاکر اسلامی تجارت،اسلامی بینکاری کا نظام رائج کرے۔جان بوجھ کر سودی کاروبار کرنا عذاب الہی کو دعوت دینا ہے۔ریاست کی فلاح و بہبود کیلئے سود کی لعنت سے بچنا ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن نوجوانان اسلام کے زیر اہتمام انسدادِ سود سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں