لاہور(سپیشل رپورٹر+ خبر نگار)اوورسیز پاکستانی کی جگہ پر قبضہ ‘عدالت نے پولیس سمیت فریقین کو طلب کرلیا ٭فارن فنڈنگ کیس ‘پی ٹی آئی رہنما مبشر احمد‘طارق شفیع کی عبوری ضمانت پر سماعت ملتوی ٭شیخ رشید سمیت دیگر کیخلاف قتل‘ اقدام قتل کے تحت استغاثہ کیس‘دلائل طلب٭وکلاء کی ہڑتال‘شہباز گل کیخلاف ترک کمپنی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ٭الیکشن کمیشن اختیارات کیخلاف کیس کی جلد سماعت کرنے کیلئے درخواست دائر ٭ہائیکورٹ نے پسندکی شادی کرنیوالی لڑکی کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت دیدی ٭ہائیکورٹ : ملکی قرضوں کی تفصیلات‘جواب داخل کرنے کیلئے حکومت کو دوبارہ مہلت مل گئی ٭چیئرمین والڈ سٹی اتھارٹی کی تعیناتی کیخلاف کیس‘مہلت کی استدعا پر ہائیکورٹ برہم ‘غیرمشروط معافی منظور۔