لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیئرمین قمر الزماں بابر نے کہا ہے کہ جوہر ٹاؤن بم دھماکے کے مجرموں کی گرفتاری سے ثابت ہو گیا پاکستان میں ہونے والی ہر دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔ بھارت خطے میں امن کا دشمن بنا ہوا ہے۔ کلبھوشن سمیت متعدد ثبوت پاکستان عالمی اداروں میں پیش کر چکا ہے۔ ان قابل تردید ثبوتوں کے بعد بھارت مجرم ثابت ہو چکا ہے۔ عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کو بھارت پر معاشی پابندیاں لگانی چاہئیں۔ بھارت نے غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر میں بھی ریاستی دہشت گردی برپا کر رکھی ہے۔ پاکستان امن پسند اور قانون کی پاسداری کرنے والا ملک ہے۔ ہم کشمیریوں کی سفارتی‘ سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔
پاکستان نے ہمیشہ عالمی قوانین کی پاسداری جبکہ بھارت نے ہمیشہ ان کی خلاف ورزی کی ہے۔ بھارت کی دہشت گردی کو اقوام متحدہ سمیت ہر عالمی فورم پر اٹھانا چاہئے۔