تحفظ ختم نبوت امت مسلمہ کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے، عزیزالرحمن ثانی 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ شادی پورہ کے زیراہتمام دو روزہ ختم نبوت کورس قاری ظہورالحق کی صدارت میں ہوا۔کورس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا خالد محمود، مولانا عبدالعزیز، مولانا عبدالنعیم، مولانا سعید وقار ، مولانا پیرغلام مصطفی ، مولانا عبدالواجد نے شرکت کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ختم نبوت امت مسلمہ کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے ،ختم نبوت اور قادیانیت کے متعلق قوانین ختم نہیں ہونے دیں گے۔ عقیدہ ختم نبوت دین کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے ،قرآن وحدیث میں عقیدہ ختم نبوت کوبڑی اہمیت سے بیان کیا گیا ہے۔عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ ہمیشہ حساس رہی ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا ہے۔عقیدہ ختم نبوت پر پورے دین کی عمارت قائم ہے۔علماء نے کہا کہ ہمیں اپنے اپنے شعبوں میں تحفظ ختم نبوت کے کام کو طلباء  اور عوام الناس کو آگاہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...