مندرہ ،قدیمی مجلس عزاء کا 3,2 جمادی الثانی کو احسن طریقے سے انعقاد کیا جائیگا


مندرہ ( نامہ نگار )قصر سکینہ بنت الحسین ؑ بانٹھ جی ٹی روڈ مندرہ میںامسال ایام فاطمیہ ہر سال کی طرح 2روزہ سالانہ قدیمی مجلس عزاء 3,2 جمادی الثانی بمطابق چاند انعقاد پر امن و احسن طریقے سے کیا جائے گاہر سال کی طرح امسال بھی مختار فورس سیکورٹی کے فرائض اور غلامان قیصر سکینہ اور انجمن سجادیہ کے اراکین تمام امور کو بخوبی پر امن سر انجام دیں گے تمام مد عو علماء  ذاکرین سے رابطے جاری ہیںاور پرو گرام میں تمام معاملات سیکورٹی وغیرہ کے انتظامات کو پر امن طور پر انجام دینے کے لیے انتظامیہ تحصیل گو جر خان اورتھانہ مندرہ سے پر امید ہیں جنھوں نے ہر سال تمام مجالس عزاء کے پروگراموں میں ہمیشہ ایک پر امن فرقہ واریت سے پاک فضاء کو برقرار رکھ کر ایک مثال قائم کی ہے ۔اس بات کا اظہار متولی امام بارگاہ سید عمران فضل کاظمی سجادہ نشین دربار عالیہ بانٹھ و متولی قصر سکینہ بنت الحسین ؑ بانٹھ جی ٹی روڈ مندرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ہم اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم بھی ہمیشہ انتظامیہ کی خدمات کوسراہتے ہوئے تعاون کے لیے پر عزم ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن