کھوڑ(نامہ نگار)آئیسکو سب ڈویژن کھوڑاور ایکسیئن پنڈیگھیب بجلی صارفین کے مسائل حل کرنے سے قاصر ہیں آن لائن کھلی کچہری ایک ڈرامہ ہے مسائل تو سنے جاتے ہیں مگر انہیں حل نہیں کیاجاتا سیفٹی ہی ذرڈکا سامان جاری ہوئے ایک سال ہوگیا ہے مگر تاحال اسے لگایا نہیں گیا ان خیالات کا اظہار ملک گلاب خان نیاز نے ایک تحریری بیان میں کیاان کا کہناہے کہ کھوڑ اور گردونواح میں حکومت اور اعلی حکام کی مہربانی سے تمام سیفٹی ہیذرڈ کیس حل طلب پڑے ہیں جس کی زندہ مثال سلطان خان اور محمد تاج کی دی جاسکتی ہے جن کا سامان ایک سال سے سائٹ پر پڑ اہو اہے ۔ کھوڑکے ہزار وں صارفین کا مطالبہ ہے کہ کھوڑ میںفوری طور پر کھلی کچہری لگائی جائے تاکہ صارفین اپنے اپنے مسائل آپ تک پہنچا سکیں۔
کھوڑ، ایکسیئن پنڈیگھیب بجلی صارفین کے مسائل حل کرنے سے قاصر
Dec 14, 2022