لاہور(نمائندہ خصوصی)سی ٹی او لاہور کا فینسی، اپلائیڈ فار، بوگس اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے کہا ہے کہ نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں اورفینسی نمبر پلیٹس لگانے کی بھی ہرگز اجازت نہیں۔گاڑی کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کا مطلب شناخت کو چھپانا ہے۔ اس حوالے سے کریک ڈائون کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کی 17 مخصوص ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں ۔شہریوں کو وارننگ اور آگاہی کے بعد کریک ڈائون کیا جارہا ہے۔ بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر موٹروہیکل آرڈیننس آرڈنینس 97 اے کے تحت درج کروائے جائیں گی۔ ایسی تمام وہیکلز جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے نمونے کے مطابق لگی ہونگی ان کا چالان نہیں کیا جائیگا۔ایسے شہری جنہوں نے نمبر پلیٹس کیلئے اپلائی کیا ہوا ہے۔
وہ ایکسائز سلیپ ساتھ رکھیں۔