رجسٹریشن کے زیرالتوا کیسوں کا فوری فیصلہ کیا جائے، ابرار احمد خان

Dec 14, 2022


راولپنڈی (جنرل رپورٹر) نجی تعلیمی اداروں کے مفادات اور ان کے مسائل کے حل کے لیے گزشتہ 3 دہائیوں سے آواز اٹھا رہے ہیں، ہمارا اصولی موقف ہے کہ رجسٹریشن کے زیرالتوا کیسوں کا فوری فیصلہ کیا جائے ، ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی 60 دنوں کے اندر کیس کا فیصلہ کرنے کی پابند ہے مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہورہا، اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم کسی تعلیمی آفیسر کی کردار کشی پر یقین نہیں رکھتے ہمیشہ تہذیب اور شائستگی کو اپنایا رجسٹریشن کے عمل میں اگر کوئی بے ضابطگیاں ہیں اور نجی کمپنی کی طرف سے ملک اختر محمود پر جو الزامات لگائے گئے ہیں ان کی شفاف بنیادوں پر انکوائری ہونی چاہئیے اور زمہ داروں کا تعین کرکے کاروائی بھی ہو لیکن انکوائری کمیٹی کا تعلق ضلعی انتظامیہ سے ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں