کراچی (نیوز رپورٹر) نارتھ کراچی میں الجنت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے سرد موسم میں پریشان حال عوام میں راشن ودیگر ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کی گئیں اس موقع پر الجنت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے روح رواں معروف سماجی رہنما کراچی یونین آف جرنلسٹ کے ممبر اعجازعلی حیدر ،فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل سردار لیاقت ، پی ایف یو جے کے ماجد خان اورقاری محمد عباس سمیت دیگر بھی موجود تھے راشن تقسیم کے موقع پر اعجاز حیدر نے کہا کہ موجودہ بڑھتی مہنگائی نے سفید پوش عوام خاص طور پر محنت کش طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ہمیں اپنے بھائیوں کااحساس کرنا چاہئے۔ مگر اس نازک وقت میں ہم جوکچھ بن سکتا ہے ہمیں کرنا چاہئے۔ اس پر میں خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والے اپنے دوستوں اور مخیر حضرات کے تعاون کو سلام پیش کرتا ہوں میں اپنے ہم وطنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس مہنگائی کے پسے لوگوں کا بازو بن کر جو بھی تعاون ہو سکتا ہے آپ ان سے کریں اعجاز علی حیدر کا کہنا تھا کہ ہماری ویلفیئر کی جانب سے مستحقین میں جو امدادی سامان تقسیم کیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری ویلفیئر کی جانب سے بے روزگار بھائیوں کو بلاسود قرضے دیئے جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ویلفیئر کی کے سرپرست اعلیٰ فضیلۃ الشیخ ابولمجیدکر رہے ہیں جن کی سربراہی میں ویلفیئر کی جانب سے سنت نبوی کے مطابق ہونیوالی شادی ولیمہ کیلئے سہولت کیساتھ ساتھ بچوں، بچیوں کے رشتوں میں بھی معاونت کی جاتی ہے جبکہ ہماری ویلفیئر میت غسل ، کفن و تدفین کیلئے بھی مسلمان بھائیوں کو خدمات دیتی ہے۔ اس موقع پر قاری محمد عباس نے کہا کہ رب ہماری مدد کررہا ہے ہمارے کام کا دائرہ مزید وسیع ہوتا جارہا ہے جس طرح لوگ ہم سے تعاون کرتے ہیں ان کا یہ جذبہ قابل ستائش ہے۔