زکریا یونیورسٹی شعبہ ایگرانومی کے پی ایچ ڈی  سکالر سید طاہر رضا کے مقالے کا پبلک ڈیفنس 

Dec 14, 2022


ملتان (نیوز رپورٹر) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان ڈیپارٹمنٹ آف ایگرانومی کے پی ایچ ڈی سکالر سید طاہر رضا گردیزی کے مقالے پبلک ڈیفنس کا انعقاد کیاگیا۔ سید علی رضا گردیزی کے سپروائزر ڈین فیکلٹی آف سائنسز ڈاکٹر حکومت علی تھے ڈیفنس تھیسس کے موقع پر ڈاکٹر حکومت علی، بیرونی ممتحن ڈاکٹر محمد دلباغ سینئر سائنٹیفک آفیسر سی سی آر آئی اور چیئرمین ڈیپارٹمنٹ ایگرانومی ڈاکٹر ناظم حسین لابر نے تحقیقی کام کے دفاع کو بے حد سراہا ڈیفنس تھیسس کے موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد ، ڈاکٹر مبشر حسین ، ڈاکٹر عذرا یاسمین ، اور ریسرچ سکالرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

مزیدخبریں