علامہ شاہ احمد نورانی جرأت و استقامت کے پیکر تھے : مولانا عاشق قادری 

Dec 14, 2022


شجاع آباد (   نمائندہ نوائے وقت )  جمعیت علماء پاکستان شجاع آباد کے زیراہتمام قائد ملت اسلامیہ امام الشاہ احمد نورانی کے عرس کی تقریب کی صدارت پیر علی طاہر خان قادری نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما جے یو پی مولانا عاشق علی خان قادری. ضلعی صدر علامہ محمد عرفان قادری نے کہا علامہ شاہ احمد نورانی جرت اور استقامت کے پیکر تھے امام نورانی نے اپنی قائدانہ سلاحیتوں سے پاکستان سمیت پورے عالم اسلام کی رہنمائی کی آپ نے ظالم جابر کے سامنے کلمہ حق بلند کیا ڈکٹیروں کی سخت مخالفت کی آئین پاکستان میں مسلمانوں کی تعاریف شامل کرائی 1974 میں ختم نبوت کے منکرین قادیانیوں کو قانونی طور پر قومی اسمبلی سے کافر قرار دلایا۔ آج بھی پاکستان کو شاہ احمد نورانی جیسے عظیم رہنما کی ضرورت ہے تقریب میں  منصور احمد خان چاکرانی. پیر امام دین شاہجمالی‘ محمد ابراہیم سعیدی‘ قاری ظفر اقبال چشتی‘ حبیب مہروی‘ عابد حسین. وزیر احمد نورانی. راؤ ندیم. پیر عمر دین قریشی. حافظ راشد ڈوگر سمیت کثیر تعداد میں لوگو نے شرکت کی۔

مزیدخبریں