یپکو نے ہائی ٹینشن فیڈرز کے 15 منصوبے مکمل کر لئے 


ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کے شعبہ پراجیکٹ کنسٹرکشن نے لائن لاسز میں کمی کرنے اور صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے پر ہائی ٹینشن فیڈرز کے 5منصوبے مکمل کئے ان منصوبوں کی تکمیل پر 2کروڑ67لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔پراجیکٹ ڈائریکٹرکنسٹرکشن میپکو انجینئر سہیل بشیر نے کہا کہ 11KVفیڈرز پر نقصانات کی شرح میں کمی کرنے اور صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہمی یقینی بنانے کے لئے نئے فیڈرز کے قیام کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ موجودہ فیڈرز کی بائفرکیشن /اپ گریڈیشن /ری ہیبلی ٹیشن /ایریاپلاننگ کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن