نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) حکومت پنجاب نے یونیسیف کے تعاون سے 10 دسمبر سے 20 دسمبر تک برتھ رجسٹریشن مہم شروع کی ہے اس دوران 2 ماہ سے 7 سال تک کے بچوں کی تاریخ پیدائش کا مفت اندراج کیا جائے گا اس سلسلے میں یونین کونسل نمبر 93 مٹوبھائیکے کے زیرِ اہتمام نجی سکول میں آگاہی تقریب منعقد کی گئی جس سے لوکل گورنمنٹ کے افسروں چوہدری محمد اسلم گھمن، اقصیٰ امین ڈوگر اور محمد حنیف چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی برتھ رجسٹریشن نہ کرانا ایک غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے بچوں کی پیدائش کے اندراج سے انہیں ریاستی شناخت ملتی اور حقوق محفوظ ہوتے ہیں اس لئے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے تمام بچوں کی پیدائش کے اندراج کے لئے فوری طور پر اپنی متعلقہ یونین کونسل سے رجوع کریں۔