قبرستان حسن پیر قصبہ خان پور میں منشیات فروشوں کے ڈیرے‘تقدس پامال 


میلسی (تحصیل رپورٹر  )  قبرستان  حسن پیر قصبہ خان پور مسائل کا شکار ہوگیا۔محکمہ اوقاف کی عدم توجہ سے اس قبرستان کی کافی اراضی پر قبضہ گروپ  نے قبضہ کر رکھی ہے جبکہ چوری درختوں کی کٹائی جاری  ہے۔ منشیات فروشوں کی ایک بڑی تعداد "بستر "لگا کرقبرستان میں موجود رہتی ہے  جس سے قبروں کی بے حرمتی جاری ہے۔حسن پیر قبرستان۔جمال پور حاصل پور۔ خان پور ۔عالمپور۔بھنجر۔ہری چند۔گوانس۔ڈھوڈیں۔میلسی۔آرہ نمبر 1۔شاہ پور ثانی رمولہ سمیت  میلسی کی 5 یونین  کونسلز فدہ ،عالمپور۔دھلو  میلسی۔وغیرہ کی بستیوں کے بزرگوں  کی ہزاریں قبریں ہیں عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ اوقاف یہاں خادم مقرر کرے  نامکمل چاردیواری مکمل کرائی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن