وہاڑی(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کے ماہر امراض دل ڈاکٹر احمد مصطفیٰ نے کہاہے کہ اپنی طرز زندگی میں تبدیلی کے ذریعے نہ صرف دل بلکہ بلڈ پریشر کے امراض سے بچاؤ کیا جا سکتا ہے اس وقت خوراک اور معمولات زندگی کی بے اعتدالیوں کی وجہ سے مختلف امراض میں اضافہ ہو رہا ہے ان امراض میں دل کی بیماریاں خصوصی طور پر ہیں جن میں اضافہ کی وجہ سے پاکستان میں شرح اموات میں اضافہ اور اوسط عمر پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ان خیالات کاا ظہار انہوں نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نمک اور فاسٹ فوڈ کا بڑھتا ہوا استعمال اور سبزیوں سے گریز دل کے امراض کا بنیادی سبب ہیں ورزش کا نہ ہونا بھی اس امرض کے بڑھنے کی وجہ ہے انہو ں نے کہا کہ عوام صحتمند زندگی کیلئے ورزش کو معمول بنائیں سبزیوں کا ستعمال زیادہ کریں اور فاسٹ فوڈ کا استعمال ختم کردیں ۔
خوراک اور معمولات زندگی کی بے اعتدالیاں بیماریوں کی بڑی وجہ ‘ ڈاکٹر احمد مصطفیٰ
Dec 14, 2022