گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )شیخ الحدیث مولانا محمد یوسف خان‘ مفتی محمد نعیم الدین‘حافظ اعجازاحمدطاہر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اکابرین کی طرف سے سرپرستی ہمارے لئے بہت بڑا اعزاز ہے ‘ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی میرج ہال میں متحدہ علما ء دیوبند کے زیر اہتمام علما ء کنونشن کے موقع پر دوران خطاب کیاانہوں نے کہاکہ آج کے اس پر فتن دور میں علما ء کا اتنی کثیر تعداد میں اکٹھا ہونا امت مسلمہ کیلئے باعثِ رحمت ہے ‘ اس وقت عوام میں شعور پیدا کیا جائے تا کہ جو چیزیں امت مسلمہ کی پستی کا سبب بنی ان کے بارے میں عوام الناس میں آگاہی پیدا ہو ‘ شیخ الحدیث مولانا سید رشید میاں نے کہاکہ میں آج پہلی مرتبہ علما ء کرام کے اس کثیر اتحاد کو دیکھ رہا ہوں جو ہمارے ملک پاکستان میں ایک زندہ مثال کے طور پر موجود ہے ‘متحدہ علما ء دیوبند شاہدرہ میڈیا سیل کے انچارج حافظ اعجاز احمد طاہرنے متحدہ علما دیوبند شاہدرہ لاہور ٹرسٹ کمیٹی کی خدمات کو سراہا جو ملک پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے بھی پیش پیش رہی ۔
اکابرین کی طرف سے سرپرستی ہمارے لئے بہت بڑا اعزاز ہے:مولانا یوسف خان
Dec 14, 2022