حافظ آباد : انصاف آفٹر نون سکولوں کو جدید کمپیوٹر، ٹیب فراہم کر دیئے گئے


حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی جانب سے حافظ آباد کے گورنمنٹ انصاف آفٹر نون سکولوں میں درس و تدریس اور دیگر انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے جدید کمپیوٹر ٹیب فراہم کر دیئے گئے،سکول سربراہان میں ٹیب تقسیم کرنے کی تقریب ڈسٹرکٹ کمپلیکس ضلع کونسل ہا  ل میں منعقد ہوئی ، جہاں سی ای او ایجو کیشن جاوید اقبال بابر ، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر ایلیمنٹری زنانہ طلعت محمود ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر نرگس عارف ، ڈپٹی ڈی ای او مردانہ امان اللہ چھینہ ،اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر اشتیاق نذیر نے سکول کے سربراہان میں ٹیب تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ایجو کیشن نے کہا کہ صوبہ بھر میں تعلیم کے فروغ کیلئے گورنمنٹ انصاف آفٹر نون سکولوں کا قیام محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کا ایک انقلابی اقدام ہے۔ ان سکولوں کے قیام سے نہ صرف شہری بلکہ دیہی علاقوں میں خاص طور پر شرح خواندگی میں اضافہ ہو گا اور سکولوں میں بچوں کے داخلہ میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو ا،انہوں نے کہا کہ تمام سکولوں کے اساتذہ اور دیگر ملازمین کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن