گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف خواتین ونگ کی صدر شازیہ ہمایوں ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری تہمینہ مشتاق خاں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ این آر او ٹو ملنے سے ملک کی دنیا میں بدنامی ہوئی ہے اربوں روپے کی لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کو اس وقت معاف کیا گیا جب ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کے قریب تھا بلاشبہ معاشی اور سیاسی استحکام کیلئے فوری انتخابات ناگزیر ہو چکے ہیں امپورٹڈ حکومت نے چند ماہ میں ہی پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 9.5ارب ڈالر یعنی 59فیصد تک کمی کردی ، حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے معیشت تباہ اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دن بدن کم ہو رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی اتحادی حکومت نے ملک کو دیوالیہ کر دیا، عمران خان کرپٹ اور مافیا کے چنگل سے جان چھڑانے کے لئے حقیقی معنوں میں آزاد، خودمختار اور ترقی یافتہ پاکستان کا مشن ضرور مکمل کرینگے ،عمران خان نے ملکی وقار کو حقیقی معنوں میں بلند کر دیا ۔