انتخابات میں مزید تاخیرملک وقوم کیلئے نقصان دہ ہو گی:میاں ارقم خان 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سابق ایم پی اے ،پی ٹی آئی کے ضلعی صدروامیدور پی پی56میاں محمد ارقم خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں مزید تاخیرملک وقوم کیلئے نقصان دہ ہو گی نئے انتخابات کے علاوہ کوئی اور طریقہ استحکام نہیں لا سکتا،وقت کا تقاضا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں نئے انتخابات کی جانب بڑھیں،ملک کی دو اسمبلیاں تحلیل ہو نے سے وفاتی حکومت اپنا مینڈیٹ کھو دے گی،عوام کی اکثریت عمران خان کے ساتھ ہے اس لیے وفاقی حکو مت انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن