کامونکی(نمائندہ خصوصی)تحصیل آفس اور پنجاب لینڈریکارڈ آفس میں ٹاؤٹ مافیا کاراج برقرار،رجسٹری برانچ میں ٹاؤٹ مافیا کلرکوں کیساتھ ملکرسائلین سے ڈیل کرنے لگا اور یہ سب تحصیل آفس کے افسروںکی سرپرستی میں ہورہا ہے،گزشتہ روزرجسٹری ڈے کے موقع پر تحصیل آفس میں سائلین کا کافی رش رہا ، بجلی بند ہونے اورجنریٹر کا ڈیزل ختم ہونے کی وجہ سے عملہ سسٹم سلو ہونے کا کہہ کر سائلین کوٹرخاتا رہاجبکہ دوسری طرف رجسٹری برانچ میں حسب روایت کلرک مافیا ٹاؤٹ مافیا بالخصوص اشٹام فروشوں کے کارندوں کیساتھ ملکرسائلین سے ڈیل کرتا نظر آیا اور کھلے عام لین دین کا سلسلہ جاری رہاجبکہ پنجاب لینڈ ریکارڈ آفس میں ایس سی او شہزاد انور نامی جیب گرم کرنیوالے شہریوں کو پروٹوکول دیتا اور ساتھ بٹھا کربغیر ٹوکن انکے مسئلے حل کرتا نظر آیا جبکہ عام شہری ٹوکن لئے ادھر باری کاانتظارکرتے رہتے ہیں اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر فضل عباس سے رابطہ کیا گیاتو اْن کا دفتر بند تھا،جبکہ تحصیلدارسلیم مشرف نے بتایا کہ جنریٹر میں ڈیزل کی کمی کا واقعی بڑامسئلہ ہے جبکہ رجسٹری برانچ کے حوالے سے بھی شکایات ہیں تاہم وہ جلد برقعہ سلوا رہے ہیں جس کو پہن کروہ بطور سائل رجسٹری برانچ ودیگر شعبوں کا جائزہ لیں گے۔