ڈھرکی میں کباڑی کی دکان پر درسی کتب کے بڑے بڑے بورے موجود‘سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی

Dec 14, 2022


کراچی(نیوزرپورٹر)سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی 150من سرکاری کتابیں ردی میں فروخت کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے جج صلاح الدین پہنور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین اینٹی کرپشن کو تحقیقات کا حکم دے دیا اور ساتھ ہی چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بورڈ کو بھی طلب کرلیا۔ عدالت نے ایماندار افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے اور اس کے ذریعے 150من کتابوں کی کباڑ میں فروخت کی تحقیقات کرانے کی ہدایت دی۔ عدالت نے حکومت کو گیارہویں اور بارہویں جماعت کی کتابوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ اندرون سندھ کے شہر ڈھرکی سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کباڑی کی دکان پر سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی درسی کتب کے بڑے بڑے بورے موجود ہیں جنہیں اسکول کے بچوں میں مفت تقسیم کے لئے محکمہ تعلیم نے بھیجی تھیں۔ 
سندھ بورڈ

مزیدخبریں