کراچی (نیوز رپورٹر)محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ٹرانسفر و پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی۔محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے کراچی اور حیدر آباد میں تدریسی و غیر تدریسی عملے کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔محکمہ تعلیم سندھ نے ٹرنسفر اور پوسٹنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق کراچی و حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری 2023 کو ہوں گے۔
ٹرانسفر پوسٹنگ پابندی