موجودہ وقت میں میثاقِ پاکستان کی ضرورت ہے، حافظ طاہر اشرفی 

Dec 14, 2022


اسلام آباد(نامہ نگار)وزیرِ اعظم شہباز شریف کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے کہاہے کہ موجودہ وقت میں میثاقِ پاکستان کی ضرورت ہے۔کشمیر اور فلسطین امتِ مسلمہ کے ایسے مسئلے ہیں جن سے خون رس رہا ہے، او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کا دورہ پاکستان کی کامیابی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان کا 3 روزہ دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے کشمیر کا دورہ بھی کیا، وزیرِ اعظم پاکستان، آزاد جموں و کشمیر کے صدر اور وزیرِ اعظم سے بھی ملاقاتیں کیں۔حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ کشمیر کی صورتِ حال کو دیکھا اور یقین دلایا کہ او آئی سی اپنا کردار ادا کرے گی، او آئی سی مسئلہ کشمیر میں سفارتی سطح پر اپنا کردار ادا کرے گی۔ان کا کہنا ہے کہ کشمیر اور فلسطین امتِ مسلمہ کے ایسے مسئلے ہیں جن سے خون رس رہا ہے، او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کا دورہ پاکستان کی کامیابی ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مسائل پر مل کر بیٹھنے کی ضرورت ہے ۔
 طاہر اشرفی 

مزیدخبریں