اسلام آباد(نا مہ نگار)پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویز کے مطابق سوئی سدرن کو گیس سپلائی میں یومیہ 32کروڑ مکعب فٹ کمی کا سامنا ہے۔ سوئی سدرن کو گیس فراہمی میں کمی گزشتہ پانچ سال میں ہوئی۔پٹرولیم ڈویژن کی دستاویز کے مطابق 18-2017میں سوئی سدرن کو ایک ارب 20کروڑ مکعب فٹ گیس ملتی تھی۔ 2018، 2019میں گیس فیلڈز سے سوئی سدرن کو یومیہ سپلائی 1ارب 15کروڑ 60لاکھ رہ گئی۔ جبکہ 20-2019میں گیس سپلائی ایک ارب 8کروڑ 30لاکھ مکعب فٹ یومیہ رہ گئی۔ اسی طرح 21-2020میں یہ مزید کم ہوئی اور سوئی سدرن کو گیس سپلائی یومیہ 99کروڑ 40 لاکھ مکعب فٹ رہ گئی۔ ان دستاویزات کے مطابق 22-2021میں سوئی سدرن کو گیس سپلائی یومیہ 92کروڑ مکعب فٹ رہ گئی۔رواں سال سوئی سدرن کو گیس سپلائی یومیہ 87کروڑ 50لاکھ مکعب فٹ رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سوئی سدرن کو گیس سپلائی میں سالانہ 5سے 8فیصد کمی آئی۔دستاویز کے مطابق سوئی سدرن کے گھریلو اور کمرشل صارفین کی ضروریات ترجیحات میں شامل ہیں۔ پاور، سیمنٹ اور صنعتوں سمیت دیگر سیکٹرز کے لیے گیس کم کی جاتی ہے۔
کمی کا سامنا
سوئی سدرن کو گیس سپلائی میں یومیہ 32کروڑ مکعب فٹ کمی کا سامنا
Dec 14, 2022