بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپین شپ کے مینز سنگلز کا مین راﺅنڈ


اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے زیر اہتمام اور سندھ سپورٹس بورڈ کے تعاون سے جاری بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپین شپ کے مینز سنگلز کے مین راﺅنڈ میں عقیل خان، مدثر مرتضی، شہزاد خان، محمد شعیب، برکت اللہ، سمیع زیب خان، عثمان اعجاز اور یوسف خان نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے رانڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اسلام آباد ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے مین راﺅنڈ میں عقیل خان نے جبرانالحق کو 0-2 سے، مدثر مرتضی نے حذیفہ خان کو 0-2 سے، شہزاد خان نے کامرانخان کو 0-2 سے، محمد شعیب نے حامد اسرارکو 0-2 سے، برکت اللہ نے مہاتیر محمدکو 0-2سے، سمیع زیب خان نے طلحہ خان کو 1-2 سے، عثمان اعجاز نے نوفل کلیم کو 0-2 سے، یوسف خان نے اسرار گل کو 0-2 سے، مزمل مرتضی نے جابر علی کو 0-2 سے اور احمد بابر نے پربت کمار کو 0-2 سے شکست دے کر اگلے رانڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔بوائز انڈر 18 کے مقابلوں میں محمد سالار نے عبدالباسط کو 0-2 سے، بلال عاصم نے انعام قادر کو 0-2 سے، کامران خان نے سیف اللہ خان کو 0-2 سے، عزیر خان نے عبدالہادی کو 0-2 سے، سمیر کیانی نے ابراہیم ثاقب کو 1-3 سے، عبدالحنان نے اذان ساجد کو 0-2 سے، حمزہ رومان نے حمزہ حسین کو 0-2 سے، عبداللہ نے احسان اللہ کبیر کو 0-2 سے شکست دے کر اگلے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کرلیا۔چیمپئن شپ میں ملک بھر تین سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں تیرہ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز ، بوائز انڈر 18، گرلز انڈر 18، بوائز انڈر 14، گرلز انڈر 14، گرلز بوائز انڈر 12، گرلز بوائز انڈر 10، سپیشل چیلڈ، سینئر ڈبلز 45 پلس، سینئر ڈبلز 60 پلس اور اوپن میڈیا کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔۔ کوارٹر فائنل 16دسمبر کو، سیمی فائنل مقابلے 17 دسمبر کو جبکہ فائنل مقابلے 18 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 18 دسمبر کو شام تین تین بجے ہوگی۔ جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد، کیش ایوارڈ کے علاوہ دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔انعامی رقم دس لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن