اتھلیٹ کی وطن واپسی ‘قوم صحتیابی   کیلئے دعا کرے : ارشد ندیم 

Dec 14, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر )کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ اولمپیئن ارشد ندیم کہنی کی سرجری کے بعد انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔کیمبرج میں سپورٹس سرجن ڈاکٹر علی شیر باجوہ نے ارشد ندیم کی سرجری کی۔ارشد ندیم وطن واپسی پر اپنے گھر میاں چنوں روانہ ہو گئے، وہ 2 ہفتے گھر میں گزاریں گے۔ارشد ندیم گھر میں قیام کے دوران معالج کی ہدایت کے مطابق مختلف ورزشیں کریں گے، دو ہفتے کے بعد وہ لاہور میں اپنے کوچ سلمان بٹ کی نگرانی میں ری ہیب پروگرام شروع کریں گے۔لاہور میں ڈاکٹر ہاشم کوچ سلمان بٹ کے ہمراہ ارشد ندیم کی ٹریننگ کی نگرانی کریں گے، ری ہیب کے بعد جنوری کے وسط میں ارشد ندیم کا سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ پروگرام شروع ہو گا۔سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ پروگرام مارچ میں ختم ہونے کے بعد ارشد ندیم کی تکنیک پر کام شروع کیا جائیگا۔

مزیدخبریں