کراچی (اسپورٹس ڈیسک )ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے لورالائی میں آل بلوچستان جنرل سرفراز (شہید) فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ چھ ہفتوں تک جاری رہا جس میں کل 54 ٹیمز نے حصہ لیا جن میں اسلام آباد، ملتان، چمن، قلعہ سیف اللہ، ڑوب اور کوئٹہ کی ٹیمز شامل تھیں۔ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پوپو کلب اسلام آباد اور افغان ہزارہ کلب چمن کی فٹبال ٹیمز کے مابین کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے دوران دونوں ٹیمز کے پلیرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا۔ فاتح اور رنر آپ ٹیمز کو نقد انعام اور ٹرافیز سے نوازا گیا۔ میچ کو دیکھنے کیلئے اسلام آباد، ملتان، ڈی جی خان اور پشاور سمیت ملک بھر سے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قبائلی عمائدین اور معززین علاقہ نے بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ایف سی کی کاوشوں کو سراہا۔