لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ انجری کے باعث کراچی ٹیسٹ سے بھی باہر ہوگئے۔نسیم شاہ کندھے کی انجری کی وجہ سے ملتان ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے اب انہیں ڈاکٹرز نے مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے کراچی ٹیسٹ کیلئے ابھی تک نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر کسی بائولر کو طلب نہیں کیا جبکہ یہ بتایا جارہا ہے کہ وہ فٹ ہونے کے بعد لاہور جاکر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اپنی فٹنس بحال کریں گے۔نسیم شاہ کو راولپنڈی ٹیسٹ میں کندھے کی تکلیف ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔
نسیم شاہ انجری کے باعث کراچی ٹیسٹ سے بھی باہر
Dec 14, 2022