کوٹری(نامہ نگار )گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری میں اسٹوڈینٹس ویک کا آغاز ہو گیا۔ کالج کی پرنسپل پروفیسر رخسانہ جونیجو نے نے ایونٹ کا افتتاح کیا۔ پہلے روز کوئز مقابلے ہوئے ۔اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کے مقابلوں سے طالبات کی معلومات اضافہ ہوگا جس سے انہیں مزید آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔پہلے مرحلے میں فرسٹ ایئر، انٹر اور بے اے کلاسوں کی چھ ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا۔مقابلوں میں آرٹس اور سائنس کلاسز کی آرگنائزنگ کمیٹی کی پروفیسر عصمت بانو، پروفیسر بشری شیخ اور پروفیسر نصرت ابڑو نے ٹیموں سے سوالات کئے۔آخر میں پرنسپل پروفیسر رخسانہ جونیجو نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو انعامات دیئے۔
گرلز ڈگری کالج کوٹری میں اسٹوڈینٹس ویک ، کوئز مقابلوں سے آغاز
Dec 14, 2022