ارجنٹائن فیفا عالمی کپ کے فائنل میں کروشیا کو تین-صفر سے شکست

Dec 14, 2022 | 10:02

کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں کروشیا کو تین صفر سے شکست دی ہے۔ سیمی فائنل میچ میں ارجنٹائن کی طرف سے جولین الواریز نے دو گول اور لیونل میسی نے پینلٹی پرایک گول کیا تھا۔میسی نے ارجنٹائن کو 34 ویں منٹ میں پینلٹی پرگول کرکے برتری دلادی تھی۔کروشیا کے گول کیپرڈومینک لیواکووچ نے الواریز کو گیند کا تعاقب کرتے ہوئے گرادیا تھا جس پرارجنٹائن کو پینلٹی مل گئی۔ ٹورنا منٹ کے آخری دومراحل میں جاپان اور برازیل کو پینلٹی پر شکست دینے والی کروشیا کی ٹیم نے دوسرے ہاف میں جوابی حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی صاف ستھری پاس کاری بھی ارجنٹائن کے پرعزم دفاع میں کوئی حقیقی دراڑ ڈالنے میں ناکام رہی۔ اس کے بعد ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے اپنا روایتی مسحور کن کھیل پیش کیا۔69 منٹ میں الواریز نے ارجنٹائن کی طرف سے تیسرا گول کردیا۔اس کے بعد میچ کے اختتام تک کروشیا کی ٹیم کوئی گول نہیں کرسکی۔ کروشیا کی ٹیم مسلسل دوسری مرتبہ سیمی فائنل کھیل رہی تھی۔2018 میں اس نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دی تھی لیکن فائنل میں اسے فرانس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اب فاتح ارجنٹائن کا مقابلہ بدھ کو فرانس اورمراکش کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ ارجنٹائن کی ٹیم 1978 میں پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن بنی تھی اور1986 میں دوسری مرتبہ عالمی کپ کی فاتح ٹھہری تھی۔وہ فرانس کے ساتھ اب تیسری مرتبہ فٹ بال کی عالمی چیمپئن بننے کی خواہاں ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ بانوے سال سے زیادہ عرصے کے دوران میں عالمی کپ کے 21 ٹورنامنٹ کھیلے جاچکے ہیں۔ان میں دنیا کے 79 ممالک شرکت کرچکے ہیں لیکن اب تک صرف آٹھ ممالک فاتحین رہے ہیں اور صرف 13 نے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ مراکش کی ٹیم پہلی مرتبہ فیفا عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے اور اس کوحقیقی معنوں میں ’’انڈرڈاگ‘‘سمجھا جارہا ہے۔وہ آخری چار میں جگہ بنانے والی پہلی افریقی اورعرب ٹیم بھی ہے۔اس نے پہلے اور دوسرے مرحلے میں یورپی ہیوی ویٹ بیلجیئم، اسپین اور پرتگال کوحیرت انگیز طور پر شاندارکھیل کے بعد شکست دی ہے۔ 

مزیدخبریں