سوئس کمپنی کا پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب کی آئل اینڈ کمپنی کے بعد سوئٹرزلینڈ کی آئل مارکیٹنگ کمپنی نے بھی پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ سوئس آئل مارکیٹنگ کمپنی ٹریفوگیورا نے پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے۔ ٹریفیگیورا سے ہادی ہولوچے اور چشتی گروپ سے عامر چشتی نے سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات طویل مدتی معاہدے کے تحت سپلائی ہوں گی۔ سوئس ٹریفیگیورا کمپنی کی ذیلی کمپنی پیوما ایڈمور کے 550 پیٹرول پمپس پر سرمایہ کاری کرے گی۔ سوئس کمپنی ٹریفیگیورا پاکستان میں نجی گروپ کے ساتھ ایل پی جی کاروبار بھی بڑھائے گی۔ نجی گروپ کے ساتھ سولر پینل مینوفیکچرنگ اور ٹریڈنگ کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن