لاہور +گوجرانوالہ(خبرنگار+نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے عسکری ٹاور جلائو گھیرائو کیس میں حماد اظہر، مراد سعید، زبیر خان نیازی، عندلیب عباس، علی امین گنڈا پور، اعظم سواتی سمیت آٹھ ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، جبکہ جلاؤ گھیراؤ کیس میں اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ سے جیل میں پولیس کو تفتیش کی اجازت دے دی۔ تھانہ گلبرگ پولیس نے تفتیش کیلئے عدالت میں درخواست دی تھی۔انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس گرفتار تمام 51 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے سماعت جیل میں روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حماد اظہر، مراد سعید، علی امین اعظم سواتی سمیت 8 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
Dec 14, 2023