ڈی آئی خان حملے کی تحقیقات کریں گے افغان حکومت‘ پاکستان کے مطالبے پر بیان 

کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کی عبوری حکومت نے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات کا عہد کیا ہے۔ ترجمان ذبیح اﷲ مجاہد نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ہر معاملے کے لیے کابل کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ ڈی آئی خاں دہشتگردی کے حملے میں 25 پاک فوج کے جوان شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ 6 عسکریت پسندوں کے گروپ نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن