لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات بیورو کریسی سے کرانے کا الیکشن کمشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے تحریک انصاف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ ایک رکنی بینچ نے عام انتخابات ایگزیکٹو سے کرانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ عدالت نے انتخابات ایگزیکٹو سے کرانے کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی اور جسٹس علی باقر نجفی نے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی۔