اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزارت دفاع نے وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کو وائس چیف آف نیول سٹاف کے طور پر تعینات کر دیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں 1989 میں کمیشن حاصل کیا۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تربیت برطانیہ کے رائل نیول کالج ، ڈارٹ ماوتھ سے حاصل کی اور وہاں اعزازی شمشیر کے حقدار قرار پائے۔