واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پینٹاگون میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ملاقات کی۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پینٹاگون میں میزبانی کی۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق دونوں ملکوں کے حکام نے اس موقع پر علاقائی سلامتی کے امور پر گفتگو کی، جبکہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔