لاہور(نیوز رپورٹر)اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ڈاکٹر یوسف فلالی میکناسی اور ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی پنجاب شوذب سعید نے بہاولپور کے تاریخی مقامات کا مشترکہ دورہ کر کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔ ڈی جی آرکیالوجی نے یونیسکو کے وفد کو مختلف اقدامات پر بریفنگ دی۔ اس دورے میں صادق گڑھ پیلس، قلعہ دراوڑ اور چولستان کے ٹیلہ گنویری والا سائٹ کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی جی آرکیالوجی شوذب سعید نے تاریخی مقامات کی اہمیت اور تاریخی پس منظر کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ چولستان کا ٹیلہ گنویری والا ہڑپہ تہذیب کے بڑے شہروں میں شامل تھا۔
ڈائریکٹر یونیسکو ، ڈی جی آرکیالوجی کا بہاولپور کے تاریخی مقامات کا دورہ
Dec 14, 2023