لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور اور یونیورسٹی آف میسوری امریکہ کے مابین نیورو اینڈو ویسکولر فیلڈ میں مشترکہ تربیتی پروگرام کیلئے معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت پاکستان سے پوسٹ گریجویٹ فیلوز نیورو سرجری کے شعبے میں جدید ترین مہارت حاصل کرنے کیلئے امریکہ کی یونیورسٹی آف میسوری جائیں گے اور وہاں دماغی امراض کے جدید علاج معالجے کے حوالے تربیتی کورس میں حصہ لیں گے اور یہ پروگرام نیورو سرجری میں پاکستان کے میڈیکل شعبے کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔
نیورو انسٹی ٹیوٹ و یونیورسٹی آف میسوری امریکہ میں تربیتی پروگرام کا معاہدہ
Dec 14, 2023