لاہور(نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) کے قائد سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پر قائم کئے گئے مقدمات میں بریت اور 7 سال بعد انصاف ملنے پرمسلم لیگ (ن) عمان کے صدر محمد علی فضل کی صدارت میں ان کی رہائش گاہ اور دفتر میں 2 الگ الگ تقریبات ہوئیں۔جس میں مسلم لیگ عمان کے رہنما اورلائیرز فورم کے سینئر سیکرٹری اطلاعات اعجاز مہاروی ایڈووکیٹ،شاندار بخاری، مجاہد علی فضل،توصیف بخاری، زاہد علی فضل، طلحہ علی، رستم خان، سجاد حسین، خالد ملک، معید راؤ اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے 7 سال بعد انصاف ملنے پر میاں محمد نواز شریف کو مبارکباد پیش کی اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ میاں محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف آئندہ انتخابات میں برسرِ اقتدار آنے کے بعد پاکستان کو ایک بار پھر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیں گے۔
7 سال بعد انصاف ملنے پرمحمد علی فضل کی صدارت تقریبات،خراج تحسین پیش
Dec 14, 2023