اسلام آباد(کامرس رپورٹر) امارات پنجاب کے تاریخی شہر ملتان میں تعمیر کیے جانے والے پراجیکٹ سے متعلق ’’بیولون ٹور‘‘ کا آغاز کل اسلام آباد سے کر رہا ہے۔ دارالحکومت سے شروع ہونیوالے اس ٹور کی دوسری تقریب لاہور میں کی جائے گی۔ اور اسی طرح تیسری اور آخری تقریب کا ااہتمام ملتان میں کیا جائے گا۔ ملک بھر اور جنوبی پنجاب کی سیاسی اور مشہور و معروف شخصیات اس شاندار ٹور میں شمولیت اختیار کرنے جا رہی ہیں اور بین الاقوامی طرز پر مشتمل اس جدید اور بلند ترین مال میں سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلنے کو تیار ہیں۔ امارات کا پراجیکٹ بیولون ملتان میں تعمیر کی جانے والی وہ بلند ترین عمارت ہے جو تاریخی ثقافت اور جدید سہولیات کے امتزاج کی عکاسی کرتا ہے۔