واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے یوکرائن کو مزید اقتصادی مدد دینے سے ہاتھ کھینچ لیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے کہا کہ یوکرین کو مزید اضافی امداد نہیں دے سکتے، یوکرائن کو جہاں تک ممکن ہوا اہم اسلحہ اور سامان ضرور دیں گے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرائن کی مدد کرنے کی امریکی صلاحیت تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔ امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر کا کہنا تھاکہ یوکرائن کو اگلا اقتصادی پیکیج دینے سے پہلے واضح حکمتِ عملی چاہیے۔
امریکہ نے یوکرائن کی مزید اقتصادی مدد سے ہاتھ کھینچ لیا
Dec 14, 2023